واشنگٹن (نیوز ڈیسک) دنیا میں سب سے کم عمری میں نوبل انعام حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے کہاہے کہ لڑکیوں کو چاہئے کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کرنا شروع کریں، سیاست سمیت ہر شعبے میں حصہ لینے کے لیے مزید عورتوں کو آگے آنا چاہئے۔امریکی نشریاتی ادارہ کو ایک انٹرویو میں ملالہ کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ مردوں اور عورتوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا اہم ہے۔ مردوں کو یہ چاہیے کہ وہ عورتوں کو وہ جگہ دیں جو ان کا حق ہے۔ یہ اجتماعی کام ہے اور مجھے امید ہے کہ معیاری تعلیم اور ذہنیت بدلنے کے ساتھ ہم یہ تبدیلی دیکھیں گے اور ہم دیکھیں گے کہ عورتیں وہ کردار ادا کر رہی ہیں جو ان کا حق ہے۔انہوں نے اپنے والد کے بارے میں کہا کہ انہوں نے اپنے حقوق کے لیے بولنے میں میری حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے میری حوصلہ افزائی کی مگر مجھ پر دباو¿ نہیں ڈالا، مجھے مجبور نہیں کیا۔ میں نے ان سے سیکھا ہے اور جو کردار میں نے ادا کیا وہ ان کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے ہی ہے۔ملالہ کے ساتھ ان کے والدین اور دو بھائی بھی موجود تھے۔ ملالہ کے والد ضیاالدین یوسفزئی نے کہا کہ ملالہ پر حملے کا دن ان کی بیٹی کی زندگی کا ”سخت ترین اور برا ترین دن“ تھا۔ملالہ کی زندگی پر حال ہی میں ایک دستاویزی فلم ”ہی نیمڈ می ملالہ“ریلیز ہوئی ہے جس سے ان کا پیغام پھیل رہا ہے۔ اس فلم کا اردو میں مطلب ’انہوں نے میرا نام ملالہ رکھا‘ ہے۔ملالہ کا نام پشتون قوم کی ایک بہادر خاتون ملالئی کی نسبت سے رکھا گیا تھا جس نے انیسویں صدی میں انگریزوں کے خلاف افغانستان کے جنگجوو¿ں کو منظم کیا تھا۔جولائی میں ملالہ 18 سال کی ہوئیں اور حال ہی میں انہوں نے او لیول کے امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے تقریب کے حاضرین کو بتایا کہ وہ عورتوں کے حقوق کے لیے دنیا کا سفر جاری رکھیں گی اور اس وقت کا بے چینی سے انتظار کر رہی ہیں جب وہ بحفاظت پاکستان جا سکیں گی۔
ملالہ یوسفزئی کی خواتین کو سیاست میں آنے کی دعوت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل
-
طالبہ فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات



















































