اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جرمن وزیر خارجہ نواز شریف سے ملاقات کرینگے ۔ ملاقات وزیراعظم ہاﺅس اسلام آباد میں ہوگی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمن وزیرخارجہ فرینگ والٹر آج سہ پہر کو وزیراعظم نوا زشریف سے ملاقات کرینگے ۔ ملاقات میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اورمعاون خصوصی فاطمی سمیت جرمنی میں پاکستان کے سفیر اور جرمن وزارت خارجہ کے حکام شریک ہونگے ۔