اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے لاہورمیں قومی اورصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کااعلان کردیاہے جبکہ ابھی تک این اے 154لودھراں میں تحریک انصاف کے امیدوار کے طورپرپارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیرخان ترین کانام لیاجارہاہے ۔جبکہ پارٹی کے کچھ رہنماءلودھراں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے انکاری ہیں ۔ان رہنماﺅں کاکہناہے کہ لاہورایک شہری حلقہ ہے وہاں پرتو ن لیگ کامقابلہ کیاجاسکتاہے لیکن لودھراں لاہور کی طرح ایک مکمل شہری حلقہ نہیں ہے اوروہاں پرن لیگ اپنی پنجاب حکومت کے بل بوتے پراپنااثرورسوخ استعمال کرکے ضمنی الیکشن جیت لے گی اس لئے اس حلقے میں کسی آزاد امیدوارکی حمایت کی جائے اوراگرآزاد امیدوارکامیاب ہوجائے تواس کوتحریک انصاف میں شامل کرلیاجائے اورایسی ہی حکمت عملی اپنائی جائے جوکہ تحریک انصاف نے ملتان میں جاوید ہاشمی کے خلاف اپنائی تھی جوکہ کامیاب رہی تھی اوراب بھی اس حکمت عملی کے تحت لودھراں کاضمنی الیکشن لڑاجائے ۔جبکہ لودھراں میں پارٹی امیدوارکھڑاکرنے کاآخری فیصلہ کرنے کااختیارعمران خا ن کودے دیاہے کہ وہ ہی اس بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے ۔