باجوڑ(نیوزڈیسک)باجوڑ کے آئی ڈی پیز کی امدادی رقم میں خرد برد کے الزامات پر گرفتار سابق ڈائریکٹر جنرل فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 12 روز کی توسیع کردی گئی۔آئی ڈی پیز کی امدادی رقم میں 30 کروڑ روپے خرد برد کرنے کے الزام میں گرفتار سرکاری افسران کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ قومی احتساب بیورو نےملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی ۔ احتساب عدالت کے جج نے اب تک ہونے والی تفتیش کی روشنی میں ملزمان کو مزید 12 روزہ ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو کی تحویل میں دے دیا۔ ملزمان پرباجوڑ ایجنسی کے لئے آنے والے فنڈ سے161فرضی خاندانوں کے نام پر رقوم نکلوانے کا الزام ہے