شانگلہ(نیوزڈیسک)شانگلہ میں بلدیاتی نمائندوں کی تقریب حلف برداری کےدوران جھگڑا ہوگیا۔ ن لیگ اور اے این پی کے نمائندوں نے مکوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ڈی سی آفس شانگلہ میں بلدیاتی نمائندوں کی تقریب حلف برداری جاری تھی۔ اس دوران بلدیاتی نمائندوں اور ان کے حامیوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرےبازی شروع کردی۔ دیکھتےہی دیکھتےبات ہاتھاپائی تک جاپہنچی۔ مسلم لیگ ن اور اےاین پی کے بلدیاتی نمائندے اور کارکن آپس میں گتھم گتھاہوگئے۔ لڑائی کرنے والوں نےایک دوسرےپر خوب مکے اور لاٹھیاں برسائیں