لاہور(نیوزڈیسک) ڈی جے بٹ بھی الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں کی خوشی میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں منعقدہ جشن میں شرکت کیلئے گارڈن ٹاﺅن پہنچ گئے ۔اس موقع پر ڈی جے بٹ نے کہا کہ پی ٹی کا کارکن تھا اور آج بھی ہوں ۔پی ٹی آئی سے جو بھی لین دین کے معاملات تھے عمران خان کی ہدایات پر ایک ماہ قبل انہیں حل کر دیا گیا ہے ۔ ایک یا دو کے سوا تمام وینڈرز نے اپنے حصے کے پیسے چھوڑ دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پی ٹی آئی کے دیگر کارکن الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں پر خوشی منا رہے ہیں میں بھی بطور ایک کارکن اس میں شرکت کے لئے آیا ہوں ۔ جس محبت سے بطور ساﺅنڈ انجینئر پی ٹی آئی کے لئے کام کیا اور کسی کے لئے نہیں کر سکتا ۔ا نہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا واحدکارکن ہوں جوحکومت کے زیر عتاب ہوں اور میرے خلاف مقدمات بھی درج ہیں جس کی ضمانت کرائی ہے ۔