لاہور (نیوزڈیسک ) پنجاب حکومت نے مالی امدادکاریکارڈتوڑڈالا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی طرف سے سیالکوٹ میں بھارتی فارئرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کے ورثاءکے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر رکن پنجاب اسمبلی منشاءاللہ بٹ نے سی ایچ سیالکوٹ کا دورہ کیا اور زخمی شہریوں کی عیادت کی اور39زخمیوں کووزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے پچھہتر پچھہتر ہزار روپے کے امدادی چیک پیش کئے۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی ارمغان سبحانی‘ چوہدری محمد اکرام‘ آزاد کشمیر کے رکن اسمبلی چوہدری محمد اسحق‘ عارف ہرنا‘ کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ‘ ڈی سی او سیالکوٹ اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔