اسلام آباد (نیوزڈیسک)بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی،سندھ کی اہم شخصیت کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیاسی امور مقرر کردیاگیا،وزیر اعظم کے مشورے پر صدر مملکت ممنون حسین نے سندھ سے پارٹی رہنما جام معشوق علی کو وزیر اعظم کا مشیر برائے سیاسی امور مقرر کر دیا ہے ان کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا قبل ازیں جمعرات کی صبح جام معشوق علی نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان سے ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ جام معشوق علی موجودہ ملکی صورتحال میں اپنا اہم کر دارادا کرینگے جبکہ جام معشوق علی نے بھی انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔