بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

این اے 122اور این اے 154پر فیصلہ دینے والے ٹربیونلز کے ججز کے بارے میں بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی الیکشن کمشنر نے تین الیکشن ٹربیونلز کے ججز کو کنٹریکٹ میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو مراسلہ ارسال کردیا ،ان میں این اے 122اور این اے 154پر فیصلہ دینے والے ٹربیونلز کے ججز بھی شامل ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن کی طرف سے الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج جسٹس (ر) کاظم علی ملک ، الیکشن ٹربیونل فیصل آبادکے جج جسٹس (ر) جاوید رشید محبوبی اور ملتان الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس (ر)رانا زاہد کو کنٹریکٹ میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے او راس حوالے سے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو مراسلہ بھی ارسال کردیا گیا ہے۔ تینوں الیکشن ٹربیونلز کے ججز کے کنٹریکٹ کی مدت 31اگست کو ختم ہو رہی ہے ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تینوں ٹربیونلز کے ججز کے کنٹریکٹ میں متعدد بار توسیع کی جا چکی ہے اور اب مزید توسیع کی ضرورت نہیں ۔ مذکورہ ٹربیونلز میں زیر سماعت کیسز کو لاہور ہائیکورٹ میں منتقل کیا جائے اور ہائیکورٹ کے معززججز پر مشتمل ٹربیونل تشکیل دے کر ان کیسز کی سماعت کی جائے ۔ الیکشن ٹربیونلز میں این اے118‘128اور پی پی 160کے کیسز زیر سماعت ہیں۔یاد رہے کہ لاہور الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس (ر) کاظم ملک نے این اے122اور پی پی 147جبکہ ملتان ٹربیونل کے جج رانا زاہد نے این اے 154کے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مذکورہ حلقوں میں دوبارہ پولنگ کے احکاما ت جاری کئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…