کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں سے کہا ہے کہ وہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔انہوں نے کہاکہ کیا کرپشن صرف کراچی میں ہورہی ہے،ڈاکٹر عاصم کا قصور پیپلزپارٹی سے تعلق ہے،جس کی انہیں سزا دی جا رہی ہے،جیلیں اور ہتھکڑیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔انہوں نے پارٹی رہنماﺅں کی گرفتاریوں پربھرپوراحتجاج اورٹھوس حکمت عملی اپنانے کی بھی ہدایا ت دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیرایجوکیشن کمیشن سندھ کے چئیرمین ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کے بعد پیداہونے والی صورتحال پر سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے مرکزی رہنماﺅں سے ٹیلی فونک رابطے کیئے ۔اس رابطے میں پارٹی صدر کو رہنماﺅں نے موجودہ صورت حال پر آگاہی دی ۔سابق صدر نے پارٹی رہنماﺅں کوہدایت کی کہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔سابق صد رنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، کسی کو پارٹی کو دیوار سے لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگایا جارہا ہے ¾جیلیں اور ہتھکڑیاں راستہ نہیں روک سکتیں۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے پارٹی قائدین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ڈاکٹر عاصم حسین کی کرپشن الزامات میں گرفتاری پر مشاورت کی، سابق صدر نے کہاکہ ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، جیلیں اور ہتھکڑیاں راستہ نہیں روک سکتیں۔آصف زرداری نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔آصف علی زر داری نے کہاکہ ڈاکٹر عاصم کا قصور پیپلزپارٹی سے تعلق ہے،جس کی انہیں سزا دی جا رہی