کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹوزرداری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹرعاصم حسین کی گرفتاری پر اپنے ٹوئٹ میں آصفہ بھٹوزرداری نے کہاکہ ایک طرف پیپلزپارٹی دہشت گردوں کے خلاف لڑرہی ہے تو دوسری طرف پیپلزپارٹی کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔