لندن (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کے بیٹے ساحرنے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپراپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ گوارکی زندگی بسرکررہاہوں۔انہوں نے کہاکہ میں پاگلوں کوبلاک کرتاہوں اوراب کبھی کوئی تبصرہ نہیں کروں گاکیونکہ میں نے اپنے ٹوئیٹس سے بہت کچھ سیکھاہے۔واضح رہے کہ ساحرالرحمان نے گزشتہ دنوں اپنے ٹوئیٹرسے پیغامات جاری کئے جس پرپاکستان میں پارٹی کے رہنماﺅں اورکارکنوں نے بہت سخت جواب دیااورشدید احتجاج کیاتھا۔ریحام خان کے بیٹے ساحرنے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپرپیغام میں لکھا تھاکہ امریکہ میں گولی سے ہلاک ہونے والے دوصحافیوں کی ذمہ داری امریکی حکومت پرہے ۔ ساحرکے اس ٹوئیٹ ہرایک شہری نے جوابی ٹوئیٹ داغ دیاکہ پاکستان میں ایک دن آئے گاکہ ایک سیاسی رہنمااوراس کی اہلیہ کو اسکی جماعت کے پریشان حال کارکن بھی گولی ما ردیں گے۔اس ٹوئیٹ کے بعد ساحرنے اپنے ٹوئیٹ پرلکھاکہ میں نے امریکہ بے گناہ مارے جانے والے صحافیوں کے بارے میں لکھالیکن الجھے ہوئے پاکستانی ہراس وقت میرے پیچھے پڑجاتے ہیں جب بھی میں کوئی ٹوئیٹ کرتاہوں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں