کراچی(نیوزڈیسک)اویس مظفر نے خاموشی توڑ دی،بولتے ہی سب کو حیران کردیا،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے رکن سید اویس مظفر نے کہاہے کہ ان کے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہورہی اور نہ کوئی مقدمہ درج ہے۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں اویس مظفر نے کہا کہ وہ کسی بدعنوانی،کرپشن یاقانون شکنی میں کبھی ملوث نہیں رہے، ریڈ وارنٹ کی تیاری،اجرا یا ان کی گرفتاری کسی کی خواہش ہوسکتی ہے، وہ کاروبار کے سلسلے میں ملک سے باہرہیں اور آزادانہ طور پر پاکستان آتے جاتے رہتے ہیں۔