اسلام آباد(نیوزڈیسک) آئی بی کے سابق ڈائریکٹرجنرل میجر(ر)محمدعامرنے کہاہے کہ پاکستان کے ایک سفیرزین درانی روس کے ایجنٹ تھے ۔میجر(ر) محمدعامرنے ایک نجی ٹی وی کے چینل میں اس بات کاانکشاف کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ایک سفیرزین درانی روس جب ٹوٹانہیں تھااس وقت وہ اس کے ایجنٹ تھے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی فورسسزاورخفیہ ایجنسیوں کاپاکستان کی سیکیورٹی میں اہم کردارہے واضح رہے کہ میجر(ر) محمدعامرکوآپریشن مڈنائیٹ جیکال میں بہت شہرت حاصل ہوئی تھی ۔