اسلام آباد(نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ وہ خواجہ سعد رفیق سے لاہورمیں الیکشن لڑنے کے لئے تیارہیں ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن ٹریبونل نے جوفیصلے دیئے وہ عوام کی آوازہیں ۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تو این اے 55 سے استعفیٰ دے کر این اے 125 میں خواجہ سعد رفیق کے خلاف الیکشن لڑوں گا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ اگر تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تو ان کی بھرپور حمایت کروں گا لیکن اگر تحریک انصاف نے بائیکاٹ کیا تو این اے 55 سے استعفیٰ دے دوں گا اور این اے 125 میں خواجہ سعد رفیق کے خلاف الیکشن لڑوں گا۔