لاہور(نیوزڈیسک)قصور کے بعد اب لاہور اسکینڈل سامنے آگیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک نہ دو،بلکہ دو سو سے زائد خواتین کو بلیک میل کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے، ان میں بڑی تعداد لیڈی ڈاکٹروں کی ہے، بلیک میل ہونے والوں میں بیشتر لاہور کے پانچ اسپتالوں کی ڈاکٹر زہیں۔ نامعلوم شخص نے فیس بک سے ڈاکٹروں کی تفصیلات ہیک کرلیں اور ڈاکٹروں کو رقم کی ادائیگی کے لیے بلیک میل کیا، رقم ادا نہ کرنے پر ذاتی تفصیلات سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی دھمکیاں دیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں