کراچی(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرعاصم حسین کامعاملہ گھمبیر ہوگیا،سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرعاصم حسین سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری،پھرپوچھ گچھ اورتفتیش اور اب جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا جے آئی ٹی میں نیب . ایف آئی اے اور رینجرز کے نمائندے شامل ہونگے،نیب اور ایف آئی اے تحقیقات کرینگے ، رینجرز سیکورٹی امور کی نگرانی کرےگی .نجی ٹی وی کے مطابق نیب ریفرنس تیار کرکے عدالت میں جلد پیش کرے گی ،تحقیقات کا دائرہ دبئی سے لندن تک وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیابات دبئی میں کرپشن کے کیس میں گرفتار عرفان پوری تک جا سکتی ہے۔ سندھ حکومت اور بیوروکریسی میں کھلبلی مچ گئی ،ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پر کئی اہم شخصیات گرفتار ہوسکتی ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں