کوئٹہ(نیوزڈیسک) بلوچستان کی صوبائی حکومت نے براہمداغ بگٹی کی جانب سے مذاکرات پر کی جانے والی رضامندی کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی طو رپر ہی حل ہو سکتا ہے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان جان محمد بلیدی نے میڈیا سے رابطہ پر کہا کہ براہمداغ بگٹی سمیت تمام ناراض رہنماو ں کو بات چیت کے عمل میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا جائے گا۔صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے جو مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوسکتا ہے۔دریں اثناءوزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے بھی براہمداغ بگٹی کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے او رکہا ہے کہ ان کی جماعت سب سے مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ میڈیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بات چیت کے حوالہ سے مکمل طور پر بااختیار ہے اور ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں مل بیٹھ کرمسائل حل کریں۔واضح رہے کہ براہمداغ بگٹی نے تازہ انٹرویو میں مذاکرات کا آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں