اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں سی ٹی ڈی کی کاررائی ،بھارتی خفیہ ایجنسی را کانیٹ ورک پکڑاگیا۔سی ٹی ڈی کے ترجمان ایس پی نوید خواجہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ سی ٹی ڈی نے کاررائی کرکے بھارت سے تربیت یافتہ چاردہشتگرد پکڑے گئے جنہوں نے بھارت کے مختلف علاقوں میں تربیت حاصل کی ۔ترجمان نے بتایاکہ ان ملزمان کومختلف ممالک کے ذریعے بھارت سے پیسہ آتاتھااوران اکاﺅنٹس کوبھی پکڑلیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ان ملزمان کاتعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے اوران کے ساتھ کراچی کے کچھ لوگ بھی کام کررہے تھے ۔ان ملزمان کوجاوید لنگڑاکے انکشافات کے بعد گرفتارکیاگیااورجاویدلنگڑانے لاجسٹک سپورٹ کی ۔