پیرمحل(نیوزڈیسک) پولیس اور حساس اداروں نے محسن کالونی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، اس دوران دہشت گرد کی بیوی اور دو بچے مارے گئے، جبکہ ایک2 سال کا بچہ محفوظ رہا، دہشت گرد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن میں ایک مکان میں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہل کار بھی زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق زخمی دہشت گرد حبیب الرحمان کا تعلق القاعدہ سے بتایا جاتا ہے، دہشت گرد القاعدہ کا آپریشن کمانڈر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حبیب الرحمان جی ایچ کیو حملہ کیس کے اہم ملزم ڈاکٹر عثمان کا ساتھی بتایا جاتا ہے، دہشت گرد اپنی بیوی اور 3 بچوں کے ساتھ مکان میں قیام پذیر تھا۔ –