اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کی طبعیت اچانگ بگڑگئی ، خاندانی ذرائع کے مطابق لند ن کے ہستپال میں داخل مخدوم امین فہیم کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے ، حالت خراب ہونے کی اطلاع ملتے ہی ان کے خاندان کے افراد لند ن روانہ ہوگئے ہیں ، اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے ہسپتال میں ان کی عیادت بھی کی ہے ، خیال رہے کہ ٹڈاپ سکینڈل میں آج ایف آئی اے کی جانب سے مخدوم امین فہیم اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف عدالت میں چالان پیش کئے گئے ہیں جس کے بعد عدالت نے دونوں رہنماﺅں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے 10ستمبر سے پہلے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ، اس سلسلے میں نیب کی ٹیم نے کاروائی شروع کردی ہے