اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی تحصیل کمالیہ کی پیر محل ہاﺅسنگ سوسائٹی میں مبینہ دہشت گردوں نے بچوں اور خواتین کو یرغمال بنا لیا ، پولیس اور دہشت گردوں کےدرمیان3 گھنٹوں سے شدید فائرنگ جاری، پولیس کے مطابق 2بچوں سمیت 5افراد کو دہشت گردوں نے اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے جن کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ایک ایلیٹ فورس کا جوان زخمی بھی ہوا ہے ، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق دہشت گردوں کےخلا ف حسااس اداروں نے کاروائی کی جس کے جواب میں انہوں نے فائرنگ شروع کردی ، مبینہ دہشت گردوں 6 سے 10 ہیں جنہوںنے مکان میں موجود بچوں اور خواتین کو بھی یرغمال بنا جارہا ہے ، ان کے پاس جدید ا ور بھاری اسلحہ ہونے کی معلومات بھی ملی ہیں ، علاقہ مکینوں نے پولیس اور کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹنمنٹ کی کاروائی کے بعد اس علاقہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے ، سیکیورٹی فورسزکی طرف سے حکمت عملی اپنائی جارہی ہے کہ کس طرح یرغمال بچوں کو محفوظ رکھتے ہوئے ان کیخلا کاروائی کی جاسکے