راولپنڈی(نیوز ڈیسک) دہشتگردی کے مبینہ حملوں کے پیش نظر حکومت نے ملک بھر کے 36 ائیر پورٹس پر ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملک کے اہم ائیر پورٹس جن میں بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور نورخان ائیر بیس بھی شامل ہیں ، پر گذشتہ روز سے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ دیگر تمام ائیر پورٹس پر اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں ۔ ائیر پورٹس کے حاطے میں داخل ہونے والے افراد پوچھ گچھ اور ان کی تلاشی بھی کی جارہی ہے جبکہ زائر ین کیلئے جاری ہونیوالے عارضی پاس منسوخ کردیئے گئے ہیں