اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اٹک خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ سانحہ اٹک میں جاں بحق افراد کی تعداد 21ہوگئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق غریب نواز نامی شخص کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کا ڈرائیور بتایا جاتاہے ،غریب نواز کی میت آبائی علاقے روانہ کردی گئی ، اٹک کے علاقہ شادی خان میں کرنل رٹائرڈ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر 16اگست کو خود کش دھماکہ ہوا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں