لاہور (نیوز ڈیسک) دودھ فروشوں او رسپلائرز ایسوسی ایشن نے آج لاہور میں ہڑتال کا اعلان کیاہے ۔ ہڑتال میں لاہو ر، شیخوپورہ ، قصور ، شرقپور ،اوکاڑہ ، ساہیوال ، پاکپتن ، کے دورھ فروش شامل ہیں ۔ دودھ فروشوں نے شہر کے داخلی اور خارجی راستے بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ لاہور کے 4 ہزار دکانوں پر دودھ فروخت نہیں ہوگا۔ ملک سپلائرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے دودھ اور دہی کے ریٹ نہیں بڑھائے ۔ محکمہ فوڈ کے پاس اپنی لیب نہیں ، رزلٹ ٹھیک نہیں آتے ۔