اپشاور(نیوزڈیسک)احتساب کمیشن خیبرپختونخوا نے کاروائی کرکے کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال میں سیکرٹری انڈسٹری ساجدجدون کوگرفتارکرلیا ہے،ذرائع کے مطابق ساجدجدون پر اختیارات کے ناجائز استعمال اورکروڑوں روپے کرپشن کاالزام ہے۔ساجدجدون اس سے قبل ایکسائز اینڈٹیکسیشن کے سیکرٹری رہ چکے ہیں ،سیکرٹری ایکسائز کے عہدے پرتعیناتی کے دوران کرپشن کے الزامات سامنے آگئے ہیں،سابق سیکرٹری کو باقاعدہ تحقیقات کے بعد حراست میں لیا گیا ہے سابق سیکرٹری ایکسائز ساجد جدون اب سیکرٹری انڈسٹری کی آسامی پر تعینات تھے۔کرپشن کے الزام میں گرفتارملزم کوآج احتساب کمیشن عدالت میں پیش کیاجائیگا۔