ملتان(نیوزڈیسک) این اے 154 کے فیصلے کے انتطار میں جنون اور ن آمنے سامنے آ گئے اور لیگی کارکن بلو بٹ نے دھماکا دار انٹری دیتے ہوئے تحریک اںصاف یوتھ ونگ کے صدر پر مکوں کی بارش کر دی۔ ایک کے بعد ایک بلو بٹ نے چار افراد پر تابڑ توڑ مکے برسائے۔ بلو بٹ کے گھونسوں اور تھپڑوں کا پہلا شکار پی ٹی آئی یوتھ ونگ ملتان کے صدر ہوئے اس کے بعد دوسرا اور بلو بٹ نے اپنے تیسرے شکار کی بھی خوب دھنائی کی۔ اس ساری صورتحال کے بعد امن وامان کے قیام کے لیے موجود پولیس کی بھاری نفری کہیں نظر نہیں آئی –