بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

60نائیجیرین شہریوں کوبھی پاکستانی شناختی کارڈجاری ہونے کاانکشاف

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)نادراکی جانب سے غیر ملکیوںکو پاکستانی شہریت دینے کی تحقیقات کے دوران 60نائجیرین شہریوں کو بھی قومی شناختی کارڈجاری کرنے کا انکشاف ہوا ہےجبکہ پاکستانی روزنامہ جنگ کے رپورٹرثاقب صغیرکی رپورٹ کے مطابق شناختی کارڈکے حامل 650غیرملکی باشندوں کا بھی پتہ لگالیاگیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق نادرا ملازمین کی جانب سے غیر ملکیوںکو پیسوں کے عوض کمپیوٹرائزڈقومی شناختی کارڈ جاری کرنے کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ نادرا ملازمین نے پیسوں کے عوض جہاں بھارتی، بنگالی،برمی اور افغانی باشندوں کوشناختی کارڈ جاری کر کے پاکستانی شہریت دینے میں مدد کی وہیں یہ انکشاف بھی ہوا ہے نادرا ملازمین نے افریقی ملک نائیجیریا کے 60باشندو ں کو بھی قومی کمپیوٹرائزشناختی کارڈ جاری کئے ہیں‘ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اب تک کی تحقیقات کے دوران 650 ایسے غیر ملکیوں کاپتہ لگا لیا گیا ہے جنھیں قومی شناختی کارڈ جاری کئے گئے جبکہ5ہزار کیسزپر تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ایف آئی اے نادرا سینٹر کیماڑی کی طرح جلد کراچی میں نادرا کے دیگر دفاتر پر بھی چھاپے مارے گی۔ –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…