کراچی (نیوز ڈیسک) سابق چیف کنٹرولر منظور قادر کاکا کے زیر استعمال سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی چار گاڑیاں گائب ہوگئیں ۔ کروڑوں روپے مالیت گاڑیوں میں ایک بلٹ پروف ویگو بھی شامل ہے ۔ اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ، منظورقادر کا کا کہاں ہیں ؟ کوئی نہیں جانتا ۔ جب نیب نے منظور قادر کے گر د گھیر تنگ کیا تو فرار ہوگئے دوماہ ہوگئے منظور قادر کو لاپتہ ہوئے مگر ان کے زیر استعمال چار سرکاری گاڑیاں بھی تھیں ۔ ان کے بارے میں بھی نہ سندھ بلڈنگ میں کسی کو علم ہے اور نہ ہی فکر ، گاڑیوں میں دوکاریں تھیں اور دو ویگوڈبل کیبن ، جن میں سے ایک بلٹ پروف گاڑی بھی ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں