بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے “را” کی سازش بے نقاب

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کیخلاف ہر وقت سرگرم بھارتی خفیہ ایجنسی “را” نے پاکستان کو دہشتگردی کے حوالے سے بدنام کرنے کیلئے ایک اور سازش تیار کی ہے اور اس بار اس سازش کا حصہ بالی ووڈ کو بھی بنایا جائے گا۔روز نامہ دنیا میں شائع ہونے والی خبر میں بتایا گیا کہ مصدقہ ذرائع کے مطابق معروف بھارتی ہدایتکار کاروبونی کپور کا قریبی عزیز نوین کپور جو برطانیہ میں پرائیویٹ پروڈکشن ہاﺅس چلاتا ہے اور ساتھ بھارتی میڈیا کیلئے کام کرتا ہے۔اس کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ پاکستان میں ایسے گھر تلاش کیے جائیں یا جعلی دستاویزات تیار کروا کے ان کو داﺅد ابراہیم سمیت بھارت کو مطلوب افراد کی رہائش گاہوں کے طور پر میڈیا پر لایا جائے۔مصدقہ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نوین کپور اور را کے ایجنٹ مل کر اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں مارگلہ روڈ پر ایسی رہائش گاہ کو چند دنوں میں داﺅد ابراہیم کی اسلام آباد میں رہائش بنا کر سامنے لائیں گے۔یہ لوگ داﺅد ابراہیم کی بیوی یا اس کے کسی قریبی عزیز کے نام سے ٹیلی فون یا بجلی کا جعلی کنکشن لگوا کر اس کا بل تیار کریں گے جبکہ اسی طرح اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بھی بھارت کو مطلوب افراد کی بھی جعلی رہائش گاہیں بنا کر سامنے لائی جائیں گی اور شور مچایا جائے گا کہ بھارت کو انتہائی مطلوب داﺅد ابراہیم اسلام آباد میں رہ رہا ہے۔اعلیٰ حکومتی شخصیات اور حساس ادارے اس کو سپورٹ کر رہے ہیں ، ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے بھارت کی اس سازش کا سراغ لگا لیا ہے اور اسے ناکام بنانے کیلئے کام شروع کر دیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بھی مجوزہ مذاکرات کے دن بھی کراچی میں داﺅد ابراہیم کی ایک جعلی رہائش گاہ ، جعلی بل اور اس کی بیوی سے مبینہ گفتگو اپنے تمام ٹی وی چینلز پر چلا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی تھی کہ داﺅد ابراہیم کراچی میں ہے لیکن بعد میں وہ رہائش گاہ کراچی کے ایک بزبس مین کی نکلی۔اس شرمندگی کے بعد اب وہ اسلام آباد میں داﺅد ابراہیم کی جعلی رہائش گاہ کو سامنے لائیں گے۔اس حوالے سے کپور خاندان کے بالی ووڈ اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد سرگرم ہیں ، یاد رہے کہ بونی کپور بھی پاکستان مخالف فلمیں بنانے کے حوالے سے خاصے مشہور ہیں۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…