اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی اے کے مطالبے کو درست سمجھتے ہیں ، الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران کا رہنے کا جواز نہیں بنتا ،ہمارے ملک میں ججوں کا بڑا احترام کیا جاتا ہے انہیں چاہیے باعزت وہ عہدہ چھوڑ دیں ، قومی اسمبلی میں اپوزشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود نے الیکشن کمیشن سے متعلق بات چیت کی ہے ، اس کیس کو اپنی پارٹی کے سامنے رکھوں گا ، تمام مسائل کا مل بیٹھ کر حل تلاش کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ میں لیڈر آف اپوزیشن ضرور ہوں لیکن پارٹی نے جو فیصلہ کیا اسی پر عمل کریں گے ،چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کے استعفیٰ کا جواز نہیں بنتا وہ 2013کے الیکشن کے بعد عہدے پر فائز ہوئے ، عمران خان کے الیکشن کمیشن کے باہر دھرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ دھرنے کا دور نہیں رہا ہمیں آئینی و قانونی طریقوں سے معامالات کو حل کرنا ہوگا، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے عمران خان کے مطالبات پر مشتمل خط کا مثبت جواب نہ ملنے پر عمران خان شاہ محمود قریشی کو پیپلزپارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا ٹاسک دیا ہے جس میں انہیں قائل کیا جائے گا کہ وہ الیکشن کمیشن کیخلاف پی ٹی آئی کے موقف کی حمایت کریں اور ان کا ساتھ دیں ، ذرائع کے مطابق آج شام بنی گالا میں عمران خان کی زیر صدارت اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں شاہ محمود اپنی آج کی ملاقات کے حوالے سے پارٹی کو بریف کریں گے