بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

این اے 154، مسلم لیگ ن کے ’بلو بٹ‘ نے فیصلہ سے پہلے ججز کو سخت تنبیہ کردی

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک)نون لیگ کےتحریک انصاف کے دھرنے کے دوران شا ہ محمود قریشی کے گھر پر حملے میں ملوث بلا ل بٹ عرف بلو بٹ نے الیکشن ٹربیونل کے باہر ججز کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ این اے 154میں جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعدالیکشن ٹربیونل عوام کو آگ میں جھونکنے والا فیصلہ نہ دے ، نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بلال بٹ عرف بلو بٹ نے کہا کہ میڈیا ن لیگ کا ٹرائل کر رہا ہے ، غلط فیصلے دے کر عوام کے درمیان اشتعال پیدا نہ کیا جائے، دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلو بٹ پہلے بھی لڑائی جھگڑے کا سبب بن چکے ہیں ، ان کی طرف سے ججز کو کھلی دھمکی دے کر ثابت کیا گیا ہے کہ نون لیگ تصادم کی راہ اختیار کرنا چاہتی ہے ، انہوں نے ملتان کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ حفظ ما تقدم کے طور پر بلو بٹ کو حراست میں لیا جائے تاکہ کشیدگی نہ بڑھے ،  ذرائع کے مطابق بلو بٹ کی ٹربیونل کے باہر آمد نے وہاں موجود نون لیگ کے کارکنوں میں حوصلہ پیدا کردیا ہے اور ان میں اشتعال بڑھتا جارہا ہے ، بعض کارکنوں کی طرف سے کرکٹ بیٹ توڑ کر تحریک انصاف کے کارکنوں کو اشتعال دلوانے کی کوشش بھی کی گئی ہے ، واضح رہے کہ آج این اے 154میں دھاندلی کیس کا فیصلہ سنایا جانا ہے اس سلسلہ میں تحریک انصاف کے جہانگیر ترین اورمسلم لیگ ن کے صدیق بلوچ کا کہنا ہے کہ ان کے دلائل مضبوط ہیں اور فتح ان کی ہی ہوگی ، الیکشن ٹربیونل کے باہر دوونوں جماعتوں کے کارکن بڑی تعداد میں جمع ہوکر ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی کررہے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق نون لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے بھی دیکھنے  کو ملے ہیں جس میں کارکنان کی طرف سے ایک دوسرے پر گھونسوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ہے ،  کسی قسم کی ہنگامی آرائی سے بچنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ، الیکشن ٹربیونل کے ججز کی طرف سے کہا گیا ہے کہ نعرے بازی کرکے ٹربیونل کے فیصلے پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہ جائے ، خیال رہے کہ بلال بٹ عرف بلو بٹ مسلم لیگ ن ملتان کے ضلعی صدر اور اپنے جھگڑالو پن کی وجہ سے مشہور ہیں ، دھرنے کے دوران ملتان میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی رہائش پر حملہ کرنے اور اشتعال انگیزی کی وجہ سے ان پر مقدمہ بھی قائم کیا گیا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…