اسلام آباد( نیوز ڈیسک)پاکستان کی فوج نے 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان شہدا کی یاد میں بھرپور طورپر منانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ یوم دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کورہیڈ کوارٹرز میں ٹریل ون بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈ ئیر عرفان کی زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا ۔ اجلاس میں فوجی افسروں کے علاوہ پولیس ، سول انتظامیہ اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔