کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کے نامور صحافی وتجزیہ کا ر وسعت اللہ خان نے نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز جوائن کرلیا ہے ۔ نامور صحافی برطانیہ کے سرکاری نشریاتی ادارے بی بی سی کیساتھ منسلک ہیں اور بی بی سی اردو پر مقبول کالم بات سے بات کے علاوہ قومی اخبار میں بھی لکھتے ہیں ۔ وسعت اللہ خان ڈان نیوز کے پروگرام ذرا ہٹ کے میں شریک مزبیان ہوں گے ۔ معروف کالم نگار دواینکر پرسنز کے ساتھ حالات حاضرہ پررات 11 سے 12 بجے کے درمیان نشر کیے جانیوالے پروگرام کی میزبانی کرینگے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ شو ضر ارکھوڑ اور مبشر زیدی کررہے تھے تاہم اب وسعت اللہ اس پروگرام کے مستقل ممبر بن گئے ہیں