اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر سیفر ان عبدالقادر بلوچ کے درمیان افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی پر شدید اختلافات پیدا ہوگئے ۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین سے متعلق وزارت سیفران کی پالیسی پر شدید اختلاف ہیں ، وزارت سیفران چاہتی ہے کہ نان رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو رجسٹر کریں ، میں تو ایسا نہیں ہونے دونگا، وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے خود تسلیم کیا 80 ہزار افغانوں نے جعلی شناختی کارڈ ز بنوا رکھے ہیں ۔ ان کے بقول افغانوں نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈز بنوائے تو یہ وزارت داخلہ کی کمزوری ہے ۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار کو بطور وزیر داخلہ وزیراعظم نواز شریف کی کابینہ میں خاص اہمیت حاصل ہے ۔