اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی وزارت قانون نے جسٹس انور ظہیر جمالی کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی ۔ واضح رہے کہ موجود چیف جسٹس آف پاکستان جواد ایس خواجہ 9 ستمبر کو اپنی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد ریٹائرہوجائینگے ۔ وزیراعظم کی منظور ی اور صدر پاکستان کی جانب سے سمری پر دستخط کرنے کے بعد نئے چیف جسٹس کا تقررہوجائیگا۔