پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

جہانگیر ترین جھوٹے شخص ہیں, جعلی ڈگری ثابت ہوجائے سیاست چھوڑ دونگا ،صدیق بلوچ

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک) حلقہ این اے 154لودھراں سے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی صدیق بلوچ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیسے والے آدمی کیخلاف لڑنا جرم بن گیا ہے ، انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی ، ڈگری کیخلاف ثبوت لے آئیں میں سیاست سے توبہ کرلونگا ، جہانگیر ترین نے 2004میں 24کروڑ روپے کا قرض معاف کروایا، وہ انتخابات لڑے بغیر جیتنا چاہتے ہیں ، ریڑھ کی ہڈی کا مریض ہوں ورنہ فیصلہ سننے ضرور آتا ، فیصلہ آجائے پھر پارٹی لائحہ عمل تیار کرے گی ، انہوں نے کہا کہ بے ضابطگیاں ہوئی ہیں تو ا س میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے ، پی ٹی آئی کی بربادی کے ذمہ دار جہانگیر ترین ہیں ، دوبارہ گنتی میں بھی مجھے برتری حاصل ہوئی تھی ، انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین جیسا جھوٹا شخص کوئی نہیں، انہوں نے الیکشن سے پہلے مجھ سے کئی بار رابطہ کیا ، ہم نے آذاد حیثیت میں لڑ کر الیکشن جیتا ، جہانگیر ترین نے سوچا بھی نہیں تھا کہ اسے شکست ہوگی ، اس حلقے سے ہمارے دادا پردادا منتخب ہوتے آئے ہیں ہمارا حلقہ میں ووٹ بنک موجود ہے ،واضح رہے کہ 2013کے الیکشن میں صدیق بلوچ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین کو شکست سے دوچار کیا تھا جسے جہانگیر ترین نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیا تھا ، دوبارہ گنتی میں صدیق بلوچ کو ایک ہزار ووٹ کی برتری ثابت ہونے کے بعداسے دوبارہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا ، 131سماعتوں کے بعد 2سال بعد آج حلقہ 154این اے کا فیصلہ سنایا جارہا ہے ، ٹربیونل کے باہر دونوں جماعتوں کے کارکنان موجود ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…