اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمرا ن خان نے کہاہے کہ میں نے خود ریحام خان کوسیاست میں حصہ لینے کاکہاتھا۔ان کے ایک ٹوئیٹ کے مطابق عمران خان کہتے ہیں کہ میں ریحام خان کوخود کراچی میں این اے 246میں لے کرگیاتھاتاکہ وہ وہاں کی خواتین کوترغیب دے سکیں کہ وہ گھروں سے باہرنکلیں اورووٹ دے کراپنافرض پوراکریں۔جبکہ این اے 19ہری پورکے انتخابات میں وہاں پرتحریک انصاف کے امیدوارنے ریحام خان سے ہری پورآنے کی درخواست کی تھی کیونکہ ان کی والدہ بھی وہاں رہتی ہیں لیکن میں نے اپنے ٹوئیٹ پران پرتنقید کی تھی ۔