کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں چائنہ کٹنگ کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے سیاسی جماعت کو دیا گیا جو دہشت گردی میں بھی استعمال ہوا ، اینٹی کرپشن سندھ نے لینڈ ڈیپارٹمنٹ سے زمینوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔کراچی میں چائنہ کٹنگ میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے ۔ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈائریکٹر لینڈ کو چائنہ کٹنگ کے حوالے سے خط لکھا ہے۔خط میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ گرافکس چائنہ کٹنگ کے ذریعے کمایا گیا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے سیاسی جماعت کو گیا ہے ، چائنہ کٹنگ کی رقم دہشت گردی میں بھی استعمال ہوئی ہے۔اینٹی کرپشن کے خط میں لکھا گیا کہ ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی اور کے ڈی اے کی زمین کی تمام تفصیلات فراہم کی جائیں۔کہاں کہاں سرکاری پروجیکٹس کی منصوبہ بندی کی گئی ، لینڈ مافیا نے کہاں کہاں قبضہ کیا ہوا ہے ، اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر لینڈ سے تفصیلات طلب کرلیں۔اینٹی کرپشن نے خط میں واضح کیا ہے کہ جن زمینوں کی فائلیں غائب ہیں ، ان کی معلومات بھی دی جائیں تاکہ تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکے۔
کراچی میں چائنہ کٹنگ کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے سیاسی جماعت کو دیا گیا، اینٹی کرپشن
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عابد شیر علی کی دوسری شادی !دلہن کون ہےاورتعلق کس خاندان سے ہے؟
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)
-
سہیل خان کا اچانک بدلا ہوا روپ وائرل؛ مداحوں کی تشویش پر اداکار نے تبدیلی کی اصل وجہ بتا دی
-
عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی
-
سگے بھانجے نے ماموں کی غیر موجودگی میں ممانی کو اکیلا پا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
پاکستان ہاکی ٹیم کو ورلڈکپ میں عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا
-
آپ کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس بلاک کردیا جائے گا؟تفصیلات جانیے
-
نور بخاری نے سابق شوہر سے دوبارہ شادی کیوں کی؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی
-
سیرین ایئر کا پاکستان میں آپریشن مکمل بند، ایئرپورٹس سے دفاتر بھی خالی کر دیئے گئے
-
یو اے ای میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کا 35 برس کی عمر میں اچانک انتقال، خبر کو ایک ماہ تک پوشیدہ کیوں رکھا گیا؟
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
-
سنی دیول 56 کروڑ روپے کے قرض میں کیسے ڈوبے؟ اداکار نے حقیقت بتا دی
-
انٹر بورڈ کے نتائج جاری، تین طلبہ اول پوزیشن پر



















































