بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

ماڈل ایان علی کی آمد جامعہ کراچی کے گلے پڑگئی

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) ماڈل ایان علی کی جامعہ کراچی آمد چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے گلے پڑگئی۔ چیئرمین نے ماڈل ایان کی آمد پر ملنے والے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایان علی کو کبھی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مدعو نہیں کیا گیا۔چیئرمین ڈی پی اے سید شبیب الحسن نے ماڈل ایان علی کی جامعہ کراچی آمد پر ملنے والے شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا ہے ۔ اپنے جواب میں انہوں نے شوکاز نوٹس میں ایان علی کی “خاطر مدارت” کا لفظ استعمال کرنے کی سختی سے تردید کی۔ جواب کے مطابق ماڈل ایان علی کو کبھی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مدعو نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایان علی کی آمد سے پہلے سیکورٹی اسٹاف کو بتادیا تھا کہ وہ بن بلائی مہمان ہیں، چیئرمین سیکورٹی اسٹاف چاہیں تو بن بلائی مہمان کو کیمپس آنے سے روک سکتے ہیں۔ خط کے مطابق ایان علی کے ہمراہ کئی مسلح گارڈز تھے جن کی وجہ سے انہیں واپس بھیجنا ایک بڑا چیلنج تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایان علی کی خاطر مدارت کی اور نہ ہی ایسی کسی سرگرمی میں حصہ لیا۔خط میں یہ بھی لکھا گیا کہ ایسے اکیڈمک پروگرامز میں ڈپارٹمنٹ چیئرمین مختصر وقت کیلئے شرکت کرتے ہیں لیکن اس پروگرام میں انہوں نے شرکت نہیں کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…