اسلام آباد (آن لائن) میٹرو کے شہیدملت سٹیشن پر نامعلوم شخص کا پتھروں سے حملہ تاہم سےکورٹی عملہ نے ملزم کو قابو کرکے پولےس کے حوالے کردیا ،حکمرانوں سے کہہ دو امرےکہ سے میرے پےسے دلواﺅ ورنہ کسی اسٹےشن کو نہےں چھوڑوں گا نامعلوم ملزم سےکورٹی اہلکاروں کو دھمکےاں دےتارہا۔آن لائن ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم شخص کی جانب سے مےٹروبس کے شہیدملت سٹیشن پرپتھروں سے حملہ کردےا تاہم سےکورٹی عملہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قابو کرکے تھانہ کوہسار پولےس کے حوالے کردےا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم سےکورٹی اہلکاروں کو دھمکےاں دےتارہاکہ حکمرانوں سے کہہ دو امرےکہ سے مےرے پےسے دلواﺅ ورنہ کسی سٹیشن کو نہےں چھوڑوں گا ۔دوسری جانب پولےس نے ملزم کو قبضہ مےں لے کر تادےبی کارروائی شروع کردی ہے ۔