پیر‬‮ ، 09 جون‬‮ 2025 

ای سی ایل کی نئی پالیسی کااعلان

datetime 23  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ای سی ایل کی نئی پالیسی کااعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صرف سپریم کورٹ ¾ ہائی کورٹ کی ہدایت پرنام ای سی ایل میں ڈالا جائےگا ڈیفنس فورسز کے بھگوڑے ¾ حساس اداروں کے لوگ ¾جاسوس بھی لسٹ میںڈالے جائینگے ¾ کسی کے آزادی پر قد غن لگانا کوئی مذاق نہیں ¾نیب اور ایف آئی اے کی سفارشات ہماری کمیٹی دیکھے گی ¾ بعد میں کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں ڈالنے یا نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا جائیگا ¾ کوئی بھی ادارہ تین سال میں ہر صورت کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا ذمہ دار ہوگا ¾ای سی ایل پر ڈالے گئے لوگوں کو اپیل کا حق حاصل ہوگا ¾ڈیرہ غازی میں اغواءکئے گئے سیاح کو باز کروالیا ہے ¾ چینی سفارتخانے کے حوالے کیا جائیگا ¾کسی ملک کی رجسٹریشن اتھارٹی کرپشن فری نہیں ہوگی تو ملک کےلئے سنجیدہ سکیورٹی خطرات پیدا ہونگے ¾ جعلی شناختی کارڈ بنانے والے ملوث افراد کو نادرا سے نکال دیا جائیگا ۔اتوار کو پنجاب ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم جو اصلاحات لا رہے ہیں ہر آٹھ ¾ دس دن کے بعد میڈیا کے توسط سے قوم کے سامنے لائیں گے ہم نے ای سی ایل کی نئی پالیسی تیار کرلی ہے ماضی میں ای سی ایل کے قانون کو جس بے دردی سے استعمال کیا گیا وہ انتہائی قابل افسوس ہے اس وقت ای سی ایل کی دو فہرستیں ہیں جن میں ایک وزارت داخلہ کی ہے جس میں آٹھ ہزار لوگ شامل ہیں جبکہ دوسری فہرست امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی ہے جس میں 52ہزار لوگ شامل ہیں کسی کے آزادی پر قد غن لگانا کوئی مذاق نہیں گزشتہ تیس سالوں سے لوگ ان فہرستوں میں شامل ہیں جن کی تعداد سینکڑوں میں ہے اور فہرست میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو صرف میاں بیوی کے جھگڑے کی وجہ شامل کئے گئے یا کسی کا بھی کوئی وزارت داخلہ میں جاننے والا ہے اس کی وساطت سے کسی نے بھی اپنے مخالف کو ای سی ایل میں شامل کروادیا ہم نے پاسپورٹ امیگریشن کی فہرست میں 52ہزار لوگوں کو بلیک لسٹ سے نکال دیا ہے انہوںنے کہاکہ ہم نے تمام اداروں کو باقاعدہ نوٹس دئیے اس کے بعد دوسرا نوٹس دیا جنہوںنے وضاحت کی ان لوگوں کو ای سی ایل پر رکھا ہے اور باقی لوگوں کو ای سی ایل سے نکال دیاہے چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ میں نے دو سا ل میں بطور وزیر داخلہ کسی کے خلاف ای سی ایل میں ڈالنے کا اختیار استعمال نہیں کیا میرے پاس بہت سی سفارشیں آئیں حکومتی اداروں ¾ حکومت کے اندر سے لوگوں اور دیگر سفارشیوں شامل تھے لیکن کسی بھی شخص کو سیاسی بنیاد پر ای سی ایل پر نہیں ڈالا ۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہم نے جو پالیسی بنائی ہے اس کے تحت ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر صرف اعلیٰ عدالتوں ¾ سپریم کورٹ ¾ ہائی کورٹ کی ہدایت پر ڈالا جائےگا ڈیفنس فورسز کے بھگوڑے ¾ حساس اداروں کے لوگ ¾جاسوس بھی اس لسٹ میںڈالے جائینگے جبکہ نیب اور ایف آئی اے کی سفارشات ہماری کمیٹی دیکھے گی اور اس کے بعد فیصلہ کریگی کہ کیا اس شخص کو ای سی ایل میں ڈالا جائے یا نہیں ۔انہوںنے کہاکہ تیس سال سے لوگوں کو ای سی ایل میں پیسے دیکر یا سفارشوں کی بنیاد پر ڈالا جاتا رہا ہم اب کام کررہے ہیں اور یہ کام ایک ماہ میں مکمل ہو جائیگا ۔ای سی ایل پر ڈالے گئے لوگوں کو اپیل کا حق حاصل ہوگا ایک سال میں تفتیشی ادارہ اپنی تفتیش مکمل کر کے ہمیں آگاہ کرے اگر ہم اس سے مطمئن نہ ہوئے تو اس شخص کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائیگا تین سال میں ہر صورت کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا کوئی بھی ادارہ ذمہ دار ہوگا انہوںنے کہاکہ بلیک لسٹ کو مکمل طورپر ختم کیا جارہا ہے اور اس کی جگہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ بنائی گئی ہے جس میں ڈی پورٹ ہونے والوں اور جان بوجھ کر دوہرا پاسپورٹ بنوانے والوں کے نام شامل کئے گئے ہیں ان میں 1550ڈی پورٹی اور 4800ڈبل پاسپورٹ کے حامل افراد ہیں ۔انہوںنے کہاکہ آئندہ ای سی ایل ضابطے اور قانون کے مطابق ہوگی اس پر عمل کیا جائیگا ۔وزیر داخلہ نے کہاکہ جعلی شناختی کارڈ اور کرپشن کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے گزشتہ چار سالوں میں 80ہزار شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں چالیس ہزار پاسپورٹ جون 2013سے پہلے بلاک کئے گے تھے جبکہ ہمارے دور میں چالیس ہزار شناختی کارڈ درخواست دینے کے مرحلے پر بلاک کر دیئے گئے ۔انہوں نے کہاکہ کسی ملک کی رجسٹریشن اتھارٹی اگر کرپشن فری نہیں ہوگی تو اس ملک کےلئے سنجیدہ سکیورٹی خطرات ہیں ہم نے اس کے حوالے سے ایک مستقل کمیٹی بنا دی ہے جو لوگ جعلی کارڈ بنانے میں ملوث ہیں ان کا تعلق چاہے مسلم لیگ (ن) ¾پی ٹی آئی یا کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو ان کو نادرا سے نکال دیا جائیگا ۔یہ پاکستان کے حوالے سے کام ہے میڈیا اس میں ہمارے رہنمائی اور مدد کرے ۔انہوںنے کہاکہ چین کے ایک سیاح کو ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردوں نے اغواءکر لیا تھا ڈیڑھ سال کی کوششوں کے بعد ہماری ایجنسیوں نے اس کو بازیاب کرالیا ہے اور اب وہ ہمارے پاس پہنچ گیا ہے جسے چینی سفارتخانے کے حوالے کیا جائیگا ۔انہوںنے کہاکہ ہمارے قابل فخر اداروں نے بہت عمدہ کام کیا ہے جب بھی چینی صدر ¾ وزیراعظم ¾ وزراءاور سفیر ملتے تھے وہ اپنے چینی سیاح کا ذکر کرتے تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…