اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پر حکمرانی کی اہلیت کون رکھتا ہے اور کون آئندہ 15 سال میں کس کے سرپروزارت عظمیٰ کا تاج سج سکتا ہے؟ اس دوڑ میں شامل ہونے کااہل کون کون ہے؟ مستقبل کے ممکنہ حکمرانوں کے بارے میں دلچسپ رپورٹ۔ پاکستانی سیاست کے نشیب و فراز پر نظر رکھنے والی غیر سرکاری تنظیم پلڈاٹ نے 13 نکات کو بنایا اہلیت جانچنے کا پیمانہ اور جاری کی 21 سیاسی رہنماؤں کی فہرست جو آئندہ 15 سال میں ملک کی باگ دوڑ سنبھال سکتے ہیں۔ اس فہرست میں شامل خوش نصیب ہیں آصفہ بھٹو زرداری، عمر بائیس سال، آکسفورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل، نانا ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ بے نظیر بھٹو لیکن یہ کامیابی کیلئے والد آصف زرداری کے نقش قدم پر چلنے کی خواہش مند ہیں ۔سیاست ابھی تک صرف سوشل میڈیا پر کی لیکن عزم ہے ستاروں پرکمندیں ڈالنے کا۔ فہرست میں دوسرے خوش نصیب ہیں بلاول بھٹو زرداری، آکسفورڈ یونیورسٹی سے بی اے آنرز کرنے والا 27 سالہ نوجوان جس کا بچپن دبئی اور لندن میں گزرا۔زرداری قبیلے کی سربراہی اور پیپلز پارٹی کی چیئرمین شپ جھولی میں آگری۔سیاست کی الف ب والد آصف زرداری سے سیکھی لیکن سیاسی امور پر اب انہی سے اختلافات بھی ہیں ۔ بھٹو ازم کو پاکستان کامستقبل قرار دینےو الااب وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہے۔ تیسرے خوش نصیب ہیں حمزہ شہباز شریف، عمراکتالیس سال،لندن اسکول آف اکنامکس سے ایل ایل بی کی ڈگری، خاندان میں وزارت عظمیٰ اور وزارت اعلیٰ کی گدی دیکھ کر گدی نشین بننے کی خواہش مچلنا فطری امر۔اٹھارہ سال کی عمر میں جیل یاترا کا اعزاز ،سیاسی گھرانے کا چشم و چراغ ہونے پر وزارت عظمیٰ ملنے کے امکانات روشن۔ اگلی خوش نصیب ہیں مریم نواز شریف، عمربیالس سال، جس میں ملک کی حکمرانی کو گھر کی لونڈی بنتے کئی بار دیکھا، عالمی اقتصادی فورم سے ینگ گلوبل لیڈر کا اعزاز حاصل کرنےو الی مریم کو با اختیار بننے کے عزم نے کیمبرج یونی ورسٹی سے ڈاکٹریٹ کے راستے پر ڈال دیا ۔ حتمی منزل وزارت عظمیٰ کا تاج سر پر سجنا ہو سکتی ہے۔ پھر آتے ہیں شہباز شریف، ایوان صنعت و تجارت لاہور کی صدارت سے سیاسی سفر کا آغاز کرنےو الے چھوٹےمیاں صاحب، تین بار وزارت اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہو چکے، نظریں وزارت عظمٰی پر ہوں یا نہ ہوں لیکن دوڑ میں ضرور شامل ہیں۔ ان کے بعد کے خوش نصیب ہیں عمران خان، کرکٹ کی چکاچوند زندگی سے شہرت پاکرسیاسی جماعت کی سربراہی تک ہار نہ ماننے والا عمران خان۔شوکت خانم میموریل کی صورت میں کامیابی کی انوکھی داستان رقم کرنے اور گزشتہ 19 سال سے مسلسل سیاسی جدوجہد کرنے و الا نیازی پٹھان وزیر اعظم بننے کا اہل تو ہو گا نا۔غیر سرکاری تنظیم کی21 ناموں والی اس فہرست میں جگہ تو اعتزاز احسن،احسن اقبال، اسد عمر،اویس لغاری،چودھری نثار،اسحق ڈار،حنا ربانی کھر،ہمایوں اختر،خرم دستگیر،لیاقت بلوچ،ماروی میمن،مشاہد حسین سید،عمرا یوب،شاہ محمود قریشی اور شازیہ مری نے بھی حاصل کی لیکن بقول شاعر ’’ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن۔۔دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے‘‘۔
ملک میں مستقبل کے ممکنہ حکمرانوں کے بارے میں دلچسپ رپورٹ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)
-
معروف ماڈل و اداکارہ اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں، پولیس کی تحقیقات جاری
-
گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع؟ محکمہ تعلیم کا اہم بیان
-
ایران نے چین تک تیل پہنچانے کے لیے نیا راستہ منتخب کر لیا
-
ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن حق پر عدالت کا بڑا فیصلہ
-
سیوریج کیلئے کھدائی کے دوران مزدوروں کو سونا مل گیا
-
پاکستان میں سونا آج بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہوگئی؟
-
لاہور: نشہ آور جوس پلاکر اسٹیج اداکارہ کے ساتھ جنسی زیادتی، برہنہ ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج
-
دیمک سے لکڑی بچانے کے گھریلو طریقے، یہ آسان نسخے آزمائیں
-
گوجرانوالہ: نابالغ بھانجی کو متعدد بارجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ماموں پولیس مقابلے میں ہلاک
-
بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ مکمل کھول دیے، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
-
آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کی شاہی بگھی میں آمد، محسن نقوی نے وضاحت کردی
-
لاہور ،بیوی سے ناجائز تعلقات کا شبہ ملزم نے پڑوسی کو گردن کاٹ کر ہلاک کر دیا
-
پرائمری تک تعلیم کا نظام تبدیل!حکومت کا بڑا فیصلہ



















































