ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب کا پاکستان کے خلاف بھارتی وزیراعظم کی سازش کاحصہ بننے سے انکار

datetime 22  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت مسلم ممالک کوپاکستان کیخلاف کرنے میں ناکام ہوگیا، سعودی عرب نے پاکستان کیساتھ تعلقات سے ہاتھ کھینچنے پردفاعی تعاون کی بھارتی پیشکش مسترد کردی۔معلوم ہوا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران اماراتی حکام سے کہاکہ ہے عرب ممالک بشمول سعودی عرب اگر دفاعی معاملات پر پاکستان کیساتھ سرد مہری لے آئیں تو بھارت یمن سمیت تمام دفاعی معاملات میں عرب ممالک کو مکمل تعاون کریگا لیکن اس حوالے سے سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین نے واضح کیاہے کہ سعودی عرب کبھی بھی پاکستان کیخلاف مودی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیگا۔سعودی عرب نے پاکستان کی حکومت اور دفاعی حکام کو بھارت کی سازش کے حوالے سے باضابطہ طورپرآگاہ کردیاہے اورانہیں یقین دلایا کہ سعودی عرب سمیت کوئی عرب ملک کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گا اورپاکستان کیساتھ اپنے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط کریگا۔اس سلسلے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہرمحمود اشرفی نے کہاہے کہ عرب ممالک کے پاکستان کیساتھ تعلقات مفادات پرمبنی نہیں نظریات پر قائم ہیں۔کوئی بھی ملک پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں دراڑیں نہیں ڈال سکتا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی قائمقام سیکریٹری جنرل مولانا امجد خان نے کہا کہ بھارت ہر جگہ اور موقع پر پاکستان کو کمزور کرنیکی کوشش کر رہاہے ، دوسری طرف وہ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلیے بیٹھنے کو تیار نہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہاکہ سعودی عرب اور پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے ،انہوں نے کہاکہ بھارت کا متحدہ عرب امارات میں پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کرنا پاکستانی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…