بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

تحریک انصاف کاایک اورانقلابی اقدام

datetime 22  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پنجاب اورسندھ میں ابھی تک بلدیاتی انتخابات کاانعقاد نہیں کیا۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پنجاب میں حکومت ہے اوروزیراعلی شہبازشریف جبکہ سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اوروزیراعلی سندھ سیدقائم ہی شاہ ہیں لیکن ابھی تک دونوں صوبے بلدیاتی انتخابات نہیں کرسکے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے بعد مقامی حکومتوں کے سربراہوں کی تقررکی تیاریاں بھی کی جارہی ہیں ۔اس سلسلے میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے جمعہ کے روزخیبرپختونخوامیں ناظمین اورنائب ناظمین کے انٹرویوزکئے ۔پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے 52امیدواروں کے انٹرویوزکئے ہیں ۔نعیم الحق کے مطابق منتخب امیدواروں کی فہرست جلد آویزاں کردی جائے گی ۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوامیں پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں واضح برتری حاصل کی ہے جس کے بعد اب مختلف اضلاع اورتحصیلوں کے لئے ناظمین اورناظمین کاانتخاب ہوناہے اورسپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق یہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں کرائے گئے ۔اب تک بلوچستان اورخیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات ہوچکے ہیں تاہم پنجاب اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات ہوناباقی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…