بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

بھارتی فوج نے1965 کی جنگ ڈرڈر کر لڑی،بھارت نے بزدلی تسلیم کرلی

datetime 21  اگست‬‮  2015 |

اسپیشل رپورٹ ( زاہد منیر ) جنگی جنون میں پاگل بھارتی فوج کی زبان پر سچ آہی گیا ، بزدلی کا اعتراف کرلیا ، یاد رہے کہ بھارت 1965کی جنگ کے 50سال پورے ہونے پر سلور جوبلی منا رہا ہے ، اس سلسلے میں مختلف اخبارات بھارتی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اشتہارات میں غلطی سے لکھا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے پاکستان کے ساتھ 1965کی جنگ میں بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈر کر مقابلہ کیا تھا ، سچائی پر مبنی اس غلطی نے بھارتی میڈیا میں تھرتھلی مچا دی ہے ،بھارتی آرمی کی جانب سے اخبارات میں شائع ہونے اشتہارات میں لکھا گیا ہے کہ 15انفرنٹری ڈویژن نے مشرقی اچھوگل کینال پر پاکستانی فوج کے ہونے والے حملے کا ڈر کا مقابلہ کیا ، مزید لکھا گیا ہے کہ پاکستان فرسٹ آرمرڈ ڈویژن نے بھارتی فوج کوخم کاران کی طرف دھکیلتے ہوئے 10ستمبر تک 100ٹینک تباہ کردیے تھے ، یاد رہے کہ 8سے 10ستمبر کے درمیان اسل اتر نامی سب سے بڑی ٹینکوں کی جنگ لڑی گئی تھی جس میں بھارت ہمیشہ اپنی فتح کی کہانیاں سناتا آیا ہے ، پاکستان کیخلاف پراپگنڈا کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے والے بھارتی اخبارات اور ٹی وی چینلز پر اس اعتراف کے بعد سخت غصہ دیکھنے میں آرہاہے ،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے 1965کی پاک بھارت جنگ کی 50سالہ نام نہاد ’فاتحانہ‘ تقریبات کو پورے ملک میں بھرپور طریقے سے منانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں ، لیکن بھارتی فوج کے حالیہ اعتراف نے ان کا سارا مزہ کراکرا کر دیا ہے ، خیال رہے کہ بھارتی افواج نے پاکستان کے سرحدی علاقے میں اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی سرحدی قوانین کی خلاف ورزی بھی شروع کر رکھی ہے جسکا پاک افواج کی جانب سے بھرپور جواب بھی دیا جارہاہے ، پاکستانی افواج نے 1965کی پاک بھارت جنگ میں بزدل بھارتیوں کو ناکوں چنے چبوائے تھے اورانہیں اپنے علاقے میں دھکیل دیا تھا ، لیکن تعصب کی آگ میں جلتے بھارتیوں نے حقیقت کو تسلیم نہ کرتے ہوئے اپنی نام نہاد جیت کا ڈھونڈورا پیٹا تھا، بھارتی اخبارات میں جنگ کی سلور جوبلی پر جشن کے سلسلے میں شائع ہونے اشتہارات میں بزدلی اور شکست کی تسلیم کے بعد ان کا اصل چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے

qw

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…