اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سینئر افسر میجر عامر نے کہا ہے کہ سابق افغان صدر حامد کرزئی صبح کا ناشتہ پاکستان کو گالیاں دے کرکرتے ہیں نجی ٹی وی پروگرام میں ڈاکٹر شاہد مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکا کے ساتھ مل کر افغان طالبان کی حکومت گرائی ، ہمیں وفاداری کا سبق طالبان سے سیکھنا چاہیے جو اس کے باوجود پاکستان میں ہونے والے کسی ایک بم دھماکے میں بھی ملوث نہیں ہیں ۔ ان کا بقول افغان طالبان اچھے اور پاکستان کے دوست ہیں ۔
مزید پڑھے: عمرا ن خان اورریحام خان میں دوریاں ،دونوں الگ الگ کیوں رہ رہے ہیں ؟ ایک دلچسپ انکشاف
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساداور بھارتی ایجنسی را کے ایجنٹ موجود ہیں