منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہور، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے القاعدہ کے رکن خرم شہزاد کو عمر قید کی سزا سنا دی

datetime 16  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے القاعدہ کے ایک رکن خرم شہزاد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔محکمہ انسداد دہشتگردی(سی ٹی ڈی) کی جانب سے دائر ہونے والے پہلے کیس میں عدالت نے خرم کی تمام جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔سی ٹی ڈی پولیس نے رواں سال 13مئی کو راولپنڈی کے خرم کو لاری اڈہ سے گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے ایک دستی بم اور دس کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کیا تھا۔خرم نے لاری اڈے کے واش روم میں ایک بم نصب کرنے کا اعتراف کیا ، جس پر سی ٹی ڈی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بم برآمد کر لیا تھا۔سی ٹی ڈی نے ملزم پر دہشت گردی کی دفعات پر مبنی مقدمہ قائم کیا تھا۔دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ملزم القاعدہ کا رکن اور دہشت گردی کیلئے اسلحہ اور گولہ بارود کی ترسیل میں ملوث تھا۔سی ٹی ڈی پولیس نے تحقیقات اور چالان مکمل ہونے پر ملزم کو اے ٹی سی میں پیش کیا، جہاں گواہان پر جرح کے بعد پریزائڈنگ جج مظفر حسین شاہ نے فیصلہ سنایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…