بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

گرڈ سٹیشن پر حملہ، ن لیگ اور تحریک انصاف میں ٹھن گئی

datetime 9  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)گرڈ سٹیشن پر حملہ، ن لیگ اور تحریک انصاف میں ٹھن گئی۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ بجلی سمیت تمام معاملات پر مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔ وفاقی حکومت صوبے کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرے۔خیبرپختونخوا حکومت بجلی چوروں، کنڈ امافیا اور پیسکو کے اندر موجود کرپٹ اہلکاروں کے خلاف منظم کاروائی میں وفاقی حکومت سے بھر پور تعاون کرے گی عنقریب پیسکو اور صوبائی حکومت کے مابین معاہد ہ ہورہا ہے وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ مردان گرڈ اسٹیشن پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گرڈ اسٹیشن پر حملے میں اپوزیشن جماعتوںکے رہنمااور کارکن شامل تھے گرفتار ملزمان میں پی ٹی آئی کا ایک رکن بھی شامل نہیں۔ انجینئر امیر مقام صوبائی حکومت پر کیچڑ ا ُچھالنے سے قبل خود تحقیق کرلیتے یا وفاقی حکومت انہیں حقائق سے آگاہ کر دیتی تو بہتر ہوتا۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت اورصوبائی حکومت کے مابین اتنی اہم پیش رفت سے وفاقی حکومت نے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کوبے خبر رکھا جس کے باعث وہ صوبائی حکومت پر بے بنیاد الزامات لگاتے پھرتے ہیں۔ وہ نوشہرہ میں اخبارنویسیوں سے خصوصی بات چیت کررہے تھے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ وفاقی حکومت کو چاہیئے کہ وہ غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،کم وولٹج اور اور بلنگ سے متعلق عوام کی شکایات کودورکریں عوام کو اتنا امتحان میں ڈالا جائے جتنا وہ برداشت کرسکیں پیسکو میںموجود مافیا جو چوری چکاری کی سرپرستی کررہا ہے وفاقی حکومت اس کے خلاف سخت کاروائی کرے تو بجلی چوری میںخود بخود واضح کمی آئے گی انہوںنے کہا کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں رشکئی کے عوام نے مردان گرڈ اسٹیشن پر جو حملہ کیا اس کی ابتدائی پورٹ کے مطابق تحریک انصاف کا ایک رکن بھی حملے میں شامل نہیں پی ٹی آئی امن پسند جماعت ہے ہم تشدد، توڑ پھوڑ اور تخریب کاری کی سیاست پر ہر گز یقین نہیں رکھتے۔ قومی املاک کو نقصان پہنچانے کاسوال ہی پیدا نہیںہوتا۔ امیر مقام کے اس بیا ن پر کہ صوبائی حکومت اس حملے کی ذمہ دار ہے افسوس کے سوا کچھ نہیں کیا جا سکتا پرویز خٹک نے کہا کہ امیر مقام کو اپنی وفاقی حکومت بے خبر رکھے ہوئے ہے ۔ پیسکو او رصوبائی حکومت کے مابین بہت جلد معاہد ہ ہورہا ہے اور اس بارے میں آخری اجلا س ہونا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت صوبائی حکومت منظم طریقے سے بجلی چوری روکنے میں وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر موثر اور سخت کاروائی کرے گی جس کی تجویز بھی خیبرپختونخوا حکومت نے ہی پیش کی ہے انہوں نے کہا کہ اس کاروائی کے مثبت نتائج سامنے آئیںگے اوربجلی چو ر بے نقا ب ہوں گے انہوںنے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے اس سوال پر کہ صوبائی حکومت کسانوں کے لیے کیا کر رہی ہے، پرویز خٹک نے کہا کہ پرویز رشید میرے دیرینہ دوست ہیں وہ خیبرپختونخوا کادورہ کریں یہ دیکھ کر ان کی آنکھیں کھل جائیں گی کہ ہم نے کسانوں کے لیے کیاکیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ رواں مالی سال میں کسانوں کو گندم کامفت بیج فراہم کیا جارہا ہے سولر ٹیکنالوجی سے ایری گیشن ٹیوب ویل نصب کیے جارہے ہیں،کھاد میںسبسڈی دی جارہی ہے اور جدید مشینر ی کے ذریعے کسانوں کی استعدادکار بڑھانے اور جدید ریسرچ کے ذریعے زراعت کی ترقی کے نئے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ آبپاشی کے نہری نظام میں وڈیروں جاگیر داروں کی پانی کی چوری کے خلاف بھر پور مہم چلائی جارہی ہے اور کسانوں کوآسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ووٹ بینک میں اضافہ کیا جس سے صوبے کی اکثریتی نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بارہ اضلاع میں پی ٹی آئی اکیلے ضلعی حکومتیں بنائے گی جبکہ پانچ اضلاع میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکرحکومت سازی کرے گی۔بلدیاتی انتخابات میںپی ٹی آئی کے خلاف ایکا کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کو اپنی حیثیت کاا ندازہ ہو چکا ہے انہوں نے کہاکہ آ نے والا دور بھی پی ٹی آئی کا ہے کیونکہ تحریک انصاف نے عملی طورپر تبدیلی کاوعدہ پورا کیا ہے۔ اب کوئی بھی غریب کا استحصال نہیں کرسکے گا ۔تعلیم، صحت، پٹوار خانوںاور تھانہ کلچر میںعوام واضح تبدیلی محسوس کررہے ہیں۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…