کالاباغ ڈیم،سراج الحق نے وفاق سے جواب طلب کرلیا

8  اگست‬‮  2015

پشاور (نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے مرکزی اور خیبر پی کے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب سے تباہ شدہ چترال کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے ایک جامع منصوبہ بنائیں اور اس کے لئے اربوں روپے مختص کئے جائیں۔ کالا باغ ڈیم متنازعہ ہے اور تین صوبائی اسمبلیاں اس کے خلاف قرار دادیں پاس کر چکی ہیں لیکن (انہوں نے حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا ) کہ بھاشا ڈیم پر تو کسی کو اختلاف نہیں۔ اس پر ہونے والا کام بھی چیونٹی کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے جیسے اداروں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لینا چاہئے کیونکہ سیلاب اور دوسری قدرتی آفات کے موقع پر ان کا ریسپانس بہت س±ست اور بڑی حد تک غیر موثر ہوتا ہے۔ صوبہ خیبر پی کے میں 75 چھوٹے ڈیموں کی فزیبلٹی رپورٹ مکمل ہو چکی ہے اور وفاق اور صوبے کو مل کر ان چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا کام شروع کر دینا چاہئے۔ جس کے نتیجے میں سیلابی پانی زحمت کی بجائے رحمت بن جائے گا۔ملک بھر میں جنگلات کے فروغ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام ہونا چاہئے اور شجر کاری کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے سے واپسی کے بعد المرکز الاسلامی پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے چترال کے سیلاب زدہ علاقوںکا ایک مرتبہ دورہ کیا ہے جو اچھی بات ہے لیکن ہمارا خیال ہے کہ انہیں ایک دورہ اور کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے چترال کا سماجی و معاشی انفراسٹرکچر تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ سڑکیں اور پ±ل سیلاب کی نظر ہو چکے ہیں۔ تعلیمی ادارے اور ہسپتال بھی تباہ ہوگئے ہیں۔ بہت سے طلبہ امتحانات دینے سے محروم ہوجائیں گے۔ جس کے لئے میرا مطالبہ ہے کہ ان سے امتحانات لینے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاو?نڈیشن نے چترال میں سیلاب زدگان کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے 7 ہزار فٹ طویل پائپ بچھائے ہیں جبکہ بیس ہزار سے زائد لوگوں کو خوراک کی اشیائ فراہم کیں۔ جن علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے وہاں پر بڑے پیمانے پر ٹارچ فراہم کئے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…